منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیاگیا، کروڑوں روپے کی اراضی تحصیلدار نے قبضہ مافیا کے نام ٹرانسفر کر دی

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کو نظر انداز کر تے ہوئے کروڑوں روپے کی اراضی تحصیلدار قصور نے رشوت لے کر قبضہ مافیا کے نام ٹرانسفر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے رہائشی شیر محمد وغیرہ نے اپنی وراثتی جائیداد کے کیس سلسلہ میں سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک قانونی جنگ لڑی او ربلا آخر سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے ان کے حق میں فیصلہ سنادیا

مگر تحصیلدار قصور و سب رجسٹر ار غضنفر نوید اور دیگر ریونیو عملہ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کی بجائے رشوت لے کر ضلع اوکاڑہ کے رہائشی محمد انور خاں وغیرہ کے نام جگہ منتقل کردی اس طرح دہائیوں قانونی جنگ لڑنے کے باوجود شیر محمد وغیرہ کو انصاف نہ ملا اور محکمہ ریونیو کے کرپٹ سب رجسٹرار غضنفر نوید وغیرہ نے دیدہ دلیری سے زمین کا انتقال دوسری پارٹی کے نام منقل کر دیا جس پر شیر محمد وغیرہ نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو فیصلے کے نقول اور دیگر ثبوت لف کرکے درخواست گزاری جس پر تمام فریقین کو طلب کرکے انکوائری کی گئی جس میں ثابت ہو گیا کہ سب رجسٹرار قصور غضنفر نوید نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی بجائے ملزمان محمد انور خاں اور محمد سرور سلطان خاں وغیرہ سے رشوت لے کر زمین ان کے نام رجسٹر ڈ کر دی دوسری طرف محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے باضابطہ انکوائری کرنے کے بعد مقدمہ نمبر 06/17تو در ج کر لیا گیا مگر ملزمان کو پکڑنے کی بجائے ان سے رشوت لے لی اور سب رجسٹرار قصور غضنفر نوید سمیت تمام عملہ اپنے اپنے عہدوں پر براجمان ہیں ۔ جب اس سلسلہ میں سب رجسٹرار قصور کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ کے اندراج کے بعد ہمارے حق میں فیصلہ کردیا تھا جب ان سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی بابت پوچھا گیا تو انہوں نے اپنا فون بند کر دیا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…