پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کی غفلت کی انتہاءہوگئی،ترکی کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز،پاکستان کو جھٹکادیدیا‎

datetime 21  ستمبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی) پاک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین انیس ایڈوکیٹ نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں ریکوڈیک، حبیب بینک اور ترکش گورنمنٹ کی جانب سے رینٹل پاور پروجیکٹ کی مد میں پاکستان پر لگائے جانے والے بھاری جرمانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ادوار میں لگایا گیا جرمانہ بائیس بلین سے تجاوز کر گیا ہے اور اس پر وزارتِ خزانہ، حکومت اور تمام پارلیمانی جماعتوں کی خاموشی مجرمانہ فعل اور پاکستان کی عوام کا معاشی قتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکومتیں کیا کر رہی تھیں جب غریب پاکستانی قوم پر 12 بلین ڈالر کا جرمانہ لگا؟، مذکورہ جرمانہ پاکستان کے موجودہ بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کو پاکستان کی عوام کو یہ جواب دینا ہو گا کے ان کے خون پسینے کی کمائی اور ان کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ میں یہ غفلت اور لاپروائی کیوں برتی گئی ہے۔  انہوں نے عدلیہ اور قومی سلامتی کے اداروں سے تمام پاکستانیوں کی جیب پر ڈالے جانے والے ڈاکے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…