منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پاک فوج کے جوانوں پر تشدد‘‘ رکن اسمبلی کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پاک فوج کے جوانوں پر تشدد کا مقدمہ پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی طارق مسعود آرائیں سمیت درجن سے زائد افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔ تاہم کیس میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔پولیس کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کیخلاف مقدمہ حوالدار فہیم اللہ خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ مدعی فہیم اللہ سولہ ستمبر کی شب سپاہی عارف، علی جان اور ڈرائیور محمد الطاف کے ہمراہ

کور کمانڈر کے اہلخانہ کیساتھ سرکاری ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ خیابان مجاہد پر سلور رنگ کی کار نے پروٹوکول میں داخل ہونے کی کوشش کی.۔ اسکارڈ والوں کی اطلاع کے بعد گاڑی کو خیابان مجاہد روڈ صبا ایونیو کراسنگ پر روکا گیا اور گاڑی میں سوار چاروں افراد سے شناختی کارڈ وغیرہ مانگے جو کہ وہ پیش نہ کر سکے۔ اس دوران دو گاڑیوں میں سوار پندرہ سے اٹھارہ مسلح افراد آئے اور انہیں مارنا شروع کردیا، مدعی کے مطابق ملزم ان کی دو سرکاری ایس ایم جیز بھی چھین کر لے گئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…