ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

جڑوانوالہ ٗ بیوی نے غیرت کے نام پر شوہر کو قتل اور آشنا خاتون کو شدید زخمی کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑوانوالہ(این این آئی)بیوی نے غیرت کے نام پر شوہر کو قتل اور آشنا خاتون کو شدید زخمی کردیا۔اطلاعات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں بیوی نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کرکے اپنے شوہر کو قتل اور اس کے ساتھ موجود غیر عورت کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمہ رقیہ اپنے شوہر غلام قمر کے ساتھ اجنبی خاتون کو دیکھ کر شدید مشتعل ہوگئی اور اس نے کلہاڑی کے پے در

پے وار کرکے شوہر کو شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس نے ملزمہ رقیہ کو گرفتار کرکے قانون کارروائی شروع کردی ہے ٗ پولیس کو بیان دیتے ہوئے ملزمہ رقیہ نے بتایا کہ اس کے شوہر نے گھر میں اخراجات کے لیے پیسے دینا بند کردئیے تھے جس کی وجہ سے شدید تنگی تھی اور غلام قمر اپنے گھریلو ذمہ داریوں سے بھی غفلت کا مظاہرہ کررہا تھا۔ملزمہ نے بتایا کہ اسے اپنے شوہر پر غیرخاتون کے ساتھ تعلقات ہونے کا شبہ ہوا اور وہ دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر غصے پر قابو نہ رکھ سکی اور ان پر کلہاڑی برسا دی جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر ہی ہلاک جبکہ ساتھی خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…