حویلی لکھا(این این آئی)جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پے اسپیشل برانچ کی نشاندہی پے پنجاب فوڈ اتھارٹی ومقامی پولیس کی کامیاب کارروائی،اہلکاروں نے سینکڑوں لیٹر جعلی دودھ اپنی نگرانی میں ضائع کروایا ٗدوملزمان گرفتار،مقدمہ درج کرلیا گیا۔شہر کے نواحی علاقہ مہنت درشن کے مقام پے اسپیشل برانچ کی نشاندہی پے پنجاب فود اتھارٹی اور مقامی پولیس نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے دو
ملزمان محمد آصف اور محمد زاہد کو گرفتار کرتے ہوئے پکڑے جانے والے ودیگر فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کرلیا ہے،اِس کاروائی کے دوران اہلکاروں نے اپنی نگرانی میں سینکڑوں لیٹر تیار شدہ جعلی دودھ ضائع کرادیا اسپیشل برانچ ،مقامی پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اِس عزم کا اظہار کیا ہے کے وہ بغیر کسی رعایت اور دباوٗ کے آئندہ بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور اور سخت قانونی کاروائی کا عمل جاری رکھیں گے۔