اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

این اے 120 کے الیکشن میں قائد اعظم کی تصویریں اور اللہ کے ناموں والی پرچیاں کس نے زمین پر پھینکیں؟حیران کن انکشاف

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ، لاہور کی رہنما نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے الیکشن میں مریم نواز نے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا ہے اور قانون کی کئی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہر اک چیز سے منع کیا جاتا رہا اور (ن) لیگ کے لوگ ہمیں تنگ کر نے کے علاوہ ہماری خواتین پر جملے بھی کستے رہے ہیں، ہمارے کیمپوں کی خواتین کو (ن) لیگی مرد کارکنان نے انتہائی غلیظ گالیاں بھی نکالی ہیں، قائد اعظم کی تصاویر والے پیسے ان لوگوں نے زمین پر پھینکے ہیں تاکہ پیسے کیلئے جو ووٹ ڈالنے آئے ہیں وہ یہ اٹھا لیں، ان نوٹوں پر قائد اعظم کی تصاویرہیں اور ’’محمد‘‘ بھی لکھا ہوا ہے، میں نے ابھی دیکھا ہے کہ (ن) لیگ کی جو ووٹنگ پرچیاں ہیں ان کے اوپر اللہ کا نام بھی لکھا ہے اور وہ بھی انہوں نے زمین پر پھینکی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب این اے 120 کے الیکشن میں شکست کے بعد تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ضمنی الیکشن میں حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا، جمہوریت کی بنیاد الیکشن ہوتی ہے، این اے 120کی عوام کی بہت مشکورہوں۔ یاسمین راشد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی۔اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری نے اس الیکشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ حلقے سے 29 ہزار ووٹوں کی منتقلی پر اعتراض اُ ٹھایا اور انکا کہنا تھا ہم اس الیکشن کا نتیجہ اُسی صورت میں تسلیم کریں گئے جبکہ ان ووٹوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…