جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

این اے 120،آخری لمحات میں کیا ہوا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 17  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں 44امیدوار کھڑے نہیں ہوئے بلکہ کھڑے کئے گئے ،پولنگ کا وقت ختم ہونے پر 10سے 12ہزار ووٹرز باہر تھے ، الیکشن کمیشن سے بات کی گئی توانہوں نے کہا دیکھتے ہیں کرتے ہیں جب یہ صورتحال ہو گی تو مارجن تو کم ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہم کچھ نہیں کررہے ہمارے ساتھ تو ہورہا ہے ،ہم محاذ آرائی کی طرف نہیں جاتے ۔

امجد نذیر بٹ کو اٹھایاگیا وہ دو دن سے غائب ہے ،ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے آگے بڑھیں گے، جن لوگوں کو اٹھا یاگیا ان کے بار ے میں بات آگے ہوگی ،قسمت خان کو تین دن پہلے اٹھایاگیا ،ندیم وائیں کو ایک رات قبل اٹھایا گیا اورشام پانچ بجے چھوڑ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں کبھی 44امیدوار ہوئے ہیں ،یہ امیدوار کھڑے نہیں ہوئے بلکہ کھڑے کئے گئے ہیں،مولوی صاحب کو ہمار نقصان کرنے کیلئے کھڑ اکیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹر کو بیلٹ پیپر سے اپنا امیدوار ڈھونڈنے میں 5منٹ تو لگے ہوں گے ۔جب پولنگ کا وقت ختم ہوا تو اس وقت10سے 12ہزار ووٹرز پولنگ اسٹیشنز کے باہر کھڑے تھے جب سیکرٹری الیکشن کمیشن سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا دیکھتے ہیں کرتے ہیں۔جب یہ صورتحال ہو گی تو مارجن تو کم ہوگا۔ دریں اثنا لاہور پیپلزپارٹی کے حلقہ این اے 120سے نامزد امیدوار فیصل میرنے کہاکہ ترقی پسند قوتیں ملک میں کمزور ہو رہی ہیں،مسلم لیگ(ن) ضیا الحق کا نظریہ لے کر چل رہی ہے ،امیدواروں نے ضمنی الیکشن میں پیسہ پانی کی طرح بہایاہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل میر نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں (ن )لیگ اور پی ٹی آئی نے اربوں روپے لگایااور ان سے زیادہ پیسہ شیخ یعقوب نے لگایا ۔انہوں نے کہاکہ ترقی پسند قوتیں ملک میں کمزور ہو رہی ہیں۔مسلم لیگ (ن) این اے 120میں پرانا نظام بنا رکھا ہے اور یہ جماعت ضیا الحق کا نظریہ لے کر چل رہی ہے ۔

ا نہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے ووٹ کم ہوئے ہیں اورا نشاء اللہ پی ٹی آئی کے ووٹ بھی کم ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ میں میرا مقابلہ تین پارٹیوں سے تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…