جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ اور تحریک انصاف میں شدید ٹکراؤ،الیکشن میں ایسا بھی ہوسکتا ہے کسی نے سوچا نہ ہوگا

datetime 17  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں مختلف پولنگ اسٹیشنز پر (ن) لیگ اورتحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑے ، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے کی گاڑیوں کا گھیراؤ کر کے مخالفانہ نعرے بازی کی جاتی رہی تاہم پاک فوج ، رینجرز او رپولیس کے جوان بیچ بچاؤ کراتے رہے،کوئنز روڈ پر پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں کرسیاں چل گئیں

تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا ،ایک پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کی خواتین نے (ن) لیگ کی خاتون کا چہرہ نوچ ڈالا ،پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے کارکن پر امن رہے ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 120کے بڑے سیاسی معرکے میں 40سے زائد امیدوار میدان میں تھے تاہم سب سے زیادہ جوش و خروش پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں دیکھا گیا اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف روایتی حریف کا رویہ اختیار کئے رکھا ۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا صرف ایک پولنگ اسٹیشن پر (ن) لیگ کے کارکنوں سے نعرے بازی کا مقابلہ ہوا ۔مزنگ چوک میں لیگی کارکنوں نے پی ٹی آئی کے قافلے کو روک لیا اور گھیراؤ کر کے شدید نعرے بازی کی جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے بھی نعرے بازی کی گئی ۔ اس دوران صورتحال کشیدہ ہو گئی تاہم پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اپنے حصار میں لے کر وہاں سے روانہ کر دیا ۔ اس دوران دونوں جانب سے مسلسل مخالفانہ نعرے بازی کی جاتی رہی ۔ کوئنز روڈگنگا رام کے قریب انتخابی کیمپ آفس میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہو گیا او رایک دوسرے پر کرسیاں پھینکی گئیں تاہم پاک فوج ، رینجرز اور پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کر لیا ۔ کریم پارک میں پی ٹی آئی کی خواتین نے (ن) لیگ کی ایک خاتون سے جھگڑا کیا اور اس کا چہرہ نوچ ڈالا ۔

نہرو پارک میں لیگی کارکنوں نے پی ٹی آئی کی گاڑی کا گھیراؤ کر کے نعرے بازی کی جس سے فضاء کشید ہ ہو گئی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر پی ٹی آئی کی گاڑی کو اپنے حصار میں لے کر وہاں سے روانہ کر دیا ۔اس دوران لیگی کارکن رو عمران رو جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن چور چور،سارا ٹبر چور ہے کے نعرے لگاتے رہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے پاک ترک سکول افغان پارک کا دورہ کیا

جہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے چور ، چور ،سارا ٹبر چور ہے کے شدید نعرے لگانے شروع کر دئیے اور سکیورٹی کی صورتحال کے باعث رانا مشہود وہاں سے واپس چلے گئے ۔ دیو سماج روڈ پر بھی جہانگیر خان ترین میڈیا سے گفتگو کر کے جیسے ہی روانہ ہوئے تو وہاں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہو گیا اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی تاہم رینجرز کے جوانوں نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا ۔

پریم نگر پولنگ اسٹیشن پر بھی (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آ گئے او رمخالفانہ نعرے بازی کی ۔ اس دوران کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم پولیس نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے دونوں کو پیچھے دھکیل دیا ۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں نے پولیس اہلکاروں سے بھی بد تمیزی اور ہاتھا پا ئی کی ۔ علاوہ ازیں پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے پر سکیورٹی اہلکاروں نے دروازے بند کر دئیے اور ووٹرز کو اندر داخل ہونے سے روکدیا جس پر ووٹرز اندر داخل ہونے کے لئے اصرار کرتے رہے ۔پولنگ کا وقت ختم ہونے اور گنتی کا عمل شروع ہوتے ہی کارکنوں نے اپنی اپنی قیادت کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…