جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

این اے 120کا سب سے بڑا سیاسی معرکہ آج،شیر دھاڑے گا، بلا چلے گا یاتیر نشانے پر لگے گا ؟سیاسی پنڈتوں نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ملکی سیاست میں انتہائی اہمیت کے حامل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کا میدان آج  سجے گا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے سپرد کئے گئے جنہیں فوج کی ہی نگرانی میں پولنگ اسٹاف کیا گیا ،انتخاب میں کل 3 لاکھ 21ہزار 786ووٹرز اپنا حق دہی استعمال کریں گے جن کیلئے 220پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں،

تمام حساس پولنگ اسٹیشنز رینجرز اور فوج کے جوان تعینات ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پانامہ لیکس کیس میں نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 120میں ضمنی انتخاب آج  17ستمبر کو ہو گا جس کے پولنگ صبح آٹھ بجے سے بغیر کسی وقفے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نواز ، تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد ، پیپلز پارٹی کے فیصل میر ، پیپلز پارٹی ( ورکرز ) کی ساجدہ میر ، جماعت اسلامی کے امیدوار ضیاء الدین انصاری ، ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یعقوب شیخ سمیت دیگر جماعتوں اور آزاد سمیت 44امیدوار میدان میں ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کے علاج کے لئے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے ان کی بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائی جبکہ دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے خود اپنی انتخابی مہم چلائی ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پولنگ سکیم کے مطابق این اے 120میں ووٹر زکی کل تعداد 3لاکھ 21ہزار 786ہے ، مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 79ہزار 642، خواتین ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 42ہزار144ہے ،ضمنی انتخاب میں کل 220پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے جن میں 103پولنگ اسٹیشنز مردوں کے جبکہ خواتین کے 98پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے،

19پولنگ اسٹیشنز مشترکہ ہوں گے،مجموعی طورپر 573 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 120کی ضمنی انتخاب میں آزمائشی طور پر 39 پولنگ اسٹشنز پر 100بائیو میٹرک مشینیں بھی نصب کی جائیں گی ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وٹرز کی سہولت کے لئے بائیو میٹرک ووٹنگ کے طریق کار کے لئے کلک ٹو ای سی پی اپلیلکشن اور وزٹ پولنگ اسٹیشن کے لئے 8300موبائل سروس بھی متعارف کرائی ہے۔

جبکہ ضمنی انتخاب کے دوران عوامی شکایات کے لئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں کنٹرول روم بھی قائم ہوگا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن ضمنی انتخاب والے دن کنٹرول روم کی نگرانی بھی کریں گے، پولنگ کے دن این اے 120کے ووٹرز ٹیلی فون نمبر 0519218527 پر کسی بھی طرح کی شکایات درج کرا سکیں گے۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے درمیان گرما گرمی کے باعث انتخاب کے روز سکیورٹی انتہائی سخت رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

حلقے میں لڑائی جھگڑوں کے خدشے کے سبب تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ رینجرز اور فوج بھی تعینات ہو گی۔ضمنی انتخاب میں پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے سپرد کردیئے گئے اورالیکشن کمیشن کے عملے کی طرف سے بیلٹ پیپرز کو تھیلوں میں ڈالنے کے بعد ان بیلٹ پیپرز کو فوج کی ہی نگرانی میں پولنگ اسٹاف کے سپرد کیا گیا اورفوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کو پولنگ اسٹیشنز تک پہنچایا گیا ۔

ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 120 کے باعث صوبائی الیکشن کمیشن کے اندر فوج تعینات ہے جبکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ سیاسی پنڈتوں نے ضمنی انتخاب کو (ن) ، پی ٹی آئی کی سیاسی زندگی موت کا حامل قرار دیدیا ہے جبکہ پی پی بھی نتائج کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لے گی۔ ان حلقوں کے مطابق جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی (ورکرز) اور ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار دونوں بڑی جماعتوں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے مجموعی ووٹوں میں سے اپنا حصہ نکالیں گے جس وجہ سے مقابلہ کانٹے دار ہونے کا امکان ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…