بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

طلباء کیلئے زبردست خوشخبری،اب کتنے فیصد نمبر حاصل کرنیوالوں کو سکالر شپس دی جائیں گی،اعلان کردیاگیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 75%نمبر حاصل کرنے پر سکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کردیا ٗ تفصیلات کے مطابق میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگرامز میں داخل طلبہ اور طالبات ٗ جو اپنے تعلیمی پروگرام کے تازہ ترین نتائج میں پچھتر فیصد (57%) نمبر حاصل کرچکے ہوں ٗ وہ اس سکالرشپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔اسکیم سے مستفید ہونے کے خواہشمند طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

فی طالبعلم سکالرشپ کی شرح اور مستفید طلبہ اور طالبات کی تعداد کا تعین ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کے پاس دستیاب فنڈز کی مجموعی صورتحال کے پس منظر کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ سمسٹر خزاں 2017ء کے داخلوں کی آخری تاریخ 28۔ستمبر مقرر کی گئی ہے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے دیگرا سکیمیں بھی متعارف کی ہیں جن میں ارن ٹو لرن اسکیم ٗ آؤٹ ریچ اسکالرشپس ٗ فائنل ائیرپراجیکٹ گرانٹ ٗ اسکالرشپ فار کمیونیٹیز ٗ اسکالرشپ فارویمن ٗ فیس انسٹالمنٹ اسکیم ٗ ایلومینائی/سپانسرز سکالرشپ اور مالی معاونت اسکیم شامل ہیں ٗ ان تمام سکیموں کی تفصیلات جاننے کے لئے اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے طلبہ کو یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسسز اور قریب ترین علاقائی دفترسے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ “ان اسکیموں کو متعارف کرنے کا بنیادی مقصد غریب اور مستحق طلبہ کو داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرنا ہے تاکہ مالی مشکلات کی وجہ سے کوئی فرد تعلیمی حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائیں”ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے سمسٹر خزاں 2017ء کے جاری داخلوں سے متعلق طلبہ کی رہنمائی کے لئے اپنے پیغام میں کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بطور میگا یونیورسٹی ٗ اوپن یونیورسٹی پاکستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مساوی تعلیمی سہولیات فراہم کرتی ہے اور غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیمی نیٹ میں لانے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ مالی معاونت اسکیم کے تحت یونیورسٹی غریب اور مستحق طلبہ کو ان کے پروگرام کی ٹیوشن فیس میں تین سمسٹرتک یا پورے تعلیمی پروگرام میں پچاس فیصد تک یا اس سے کم رعایت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارن ٹو لرن اسکیم کے تحت یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں جروقتی خدمات کا موقع فراہم کیا جاتا ہے اور اس خدمت کے عوض انہیں معقول معاوضہ دیا جاتا ہے ٗ

تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے اپنے تعلیمی اخراجات کا انتظام کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ فیس انسٹالمنٹ اسکیم کے تحت وہ طلبہ و طالبات جو یکمشت کسی سمسٹر کی فیس ادا نہیں کرسکتے ٗ ان کی سہولت کے لیے ٗ آسان اقساط میں فیس وصولی کی اسکیم جاری کی گئی ہے۔ فیس کی دوسری قسط پینتالیس (45)دن بعد ادا کی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…