ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاک فوج نے بھارت کو آخری سبق سکھانے کا اعلان کر دیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)کورکمانڈر راولپنڈی نے ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ معصوم شہریوں کے خلاف بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق

کورکمانڈرراولپنڈی نے پاک فوج کے جوانوں کوہدایت کی کہ وہ معصوم شہریوں کے خلاف بھارتی جارحیت کا موثرجواب دے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے آزادکشمیر کے نکیال سیکٹر سمیت پونچھ ڈویژن کے ایل او سی کے قریب واقع علاقوں میں بھارتی فوج کی مسلسل گولہ باری کے باعث قریب مقیم آبادی کو شدید نقصان پہنچا ہے اور جس کی وجہ سے مکین محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ فارور کہوٹہ سیکٹر میں نیزہ پیر، چاند ٹیکری، دیگوارکے علاقوں میں بھارتی فوج مسلسل دو دن سے بھاری توپخانے کے ذریعے گولہ باری کر رہی ہے جبکہ دیگر بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز پاک فوج نے بھی بھارتی گولہ باری کا جواب دیتے ہوئے فارورڈ کہوٹہ سیکٹر میں آرٹلری کی ایک بیٹری کے ذریعے موثر جواب دیتے ہوئے بزدل بھارتی فوج کو مورچوں میں چھپنے پر مجبور کر دیا تھا۔بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں ایل او سی کے قریب مقیم مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ شدید گولہ باری کی آوازیں فارورڈ کہوٹہ شہر تک سنی جا رہی ہیں جس سے شہر میں مقیم آبادی میں بھی خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوج فارورڈ کہوٹہ شہر کو بری طریقے سے نشانہ بنا چکا ہے اور بھارتی گولہ گرنے سے فارورکہوٹہ شہر کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھ کر نکلنے والے  21نمازی بھی شہید ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…