اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب ریفرنس پر 20 ستمبر کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 20 ستمبر کو طلب کرلیا جس کے لیے انہیں نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹس اسحاق ڈار کے گلبرگ لاہور کے پتے پر جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں صبح 9 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد
کی احتساب عدالت تین نیب ریفرنسز پر شریف خاندان کو بھی 19 ستمبر کو طلب کرچکی ہے۔نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں ریفرنس تیار کیے ہیں جن میں شریف خاندان کے خلاف تین اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے کا ایک ریفرنس بنایا گیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے معزز جج بھی نیب ریفرنسز کے نگراں مقرر ہیں۔