لاہور (این این آئی) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ محرم الحرام کا چاند 21 ستمبر کو نظرآنے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کا مہینہ 29 دن کا ہونے کی توقع ہے اور چاند نظرآنے کی صورت میں نئے اسلامی سال 1439کا آغاز 22ستمبرکوہوگا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یوم عاشور یکم اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔