مہمند ایجنسی (این این آئی)فاٹا کی مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مہمند ایجنسی کی تحصیل خویزئے کوڈا خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا۔زخمی ہونے والے اہلکارو ں میں حوالدار اسمٰعیل، لانس نائیک خان ولی، لانس نائیک آصف، لانس نائیک ادریس اور سپاہی کاشف شامل ہیں۔بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشنز کا آغاز کردیا گیا