اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہوئی ہے جس میں حنیف عباسی نے یہ موقف اپنایا ہے کہ عمران خان نے ٹیکس گوشواروں سے متعلق جھوٹ بولا اس بناء پر انہیں نا اہل کیا جائے۔ واضح رہے کہ اس درخواست پر
سماعت گزشتہ ماہ ہوئی تھی اور پھر ججز اور وکلاء کی عدالتی تعطیلات میں غیر موجودگی کے باعث آئندہ سماعت ستمبر میں ہونا تھی۔ عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت منگل کو چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا جس میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل شامل ہیں۔