ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’18 ستمبر تک یہ کام کر یں، ورنہ۔۔‘‘ الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف کو ڈیڈ لائن

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو18ستمبر تک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریک انصاف کے باغی رہنما اکبر ایس بابر کی جانب سے غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق دائر کردہ درخواست کی سماعت ہوئی، ثقلین حیدر ایڈووکیٹ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے لیکن تحریک انصاف نے آخری مہلت پر بھی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ

کرائیں۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو 2 ہفتے میں تمام ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیا ہے، آج یہ ہائی کورٹ کے 2 ہفتے کے حکم کے پیچھے چھپیں گے ٗ عدالت پی ٹی آئی کو پارٹی فنڈز کے ذرائع سمیت تمام تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے اور بتائے کہ کیا کیا تفصیلات جمع کرائی جائیں۔چیف الیکشن کمشنر سر دار محمد رضا کے استفسار پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کی کاپی کے لئے درخواست دے رکھی ہے ٗثقلین حیدر ایڈووکیٹ کی بات پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ فیصلے کی نقل تو ہمیں بھی موصول ہوچکی ہے، 4 سال سے ہمارا وقت ضائع ہورہا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے ایک دن ایک وکیل آتا ہے ٗ دوسرے روز دوسرا، 3 سال سے آپ کا موقف کیا ہے یہ ہی واضح نہیں ہوسکا،آپ نے الیکشن کمیشن کو ریسلنگ کا رنگ بنا رکھا ہے، آپ کو آج پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا تھا جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 ہفتے میں پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات دینے کا حکم دیا ہے، پی ٹی آئی کے وکیل کے جواب پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی کے وکیل نے آج تفصیلات جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی، آپ جو اتنی تاخیر کررہے ہیں اس سے کیا تاثر لینا چاہئے۔وکیل پی ٹی آئی نے چیف

الیکشن کمشنر کے ریمارکس پر کہا کہ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی فریق سے تفصیلات شیئر نہیں کریگا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ پہلے ریکارڈ تو جمع کرائیں پھر کسی فریق کو تفصیلات دینے کا سوال پیدا ہوگا ٗ آپ ہائی کورٹ میں کہتے ہیں کہ ہم کیس کی سماعت کرنے کے مجاز ہی نہیں ٗہم پھر کسی فریق کو سنے بغیر ہی فیصلہ دے دیں گے، ہم کل سے آپ کو نوٹس دینا بند کردیں گے ٗہم اپنے دفتر

میں بیٹھ کر حکم جاری کریں گے۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو18ستمبر تک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اپریل 2015 اور یکم دسمبر 2016 کے فیصلوں کے مطابق تفصیلات جمع کرائی جائیں، اگر اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہ کرائی گئیں تواکبر ایس بابر کی دونوں درخواستوں کو درست تصور کیا جائیگا۔سماعت کے بعد تحریک انصاف کے باغی رہنمااکبر ایس بابر نے میڈیا سے بات کرتے

ہوئے کہا کہ تحریک انصاف تین سال سے اپنے اکاونٹس جمع کرانے سے انکاری ہے، تحریک انصاف ایک فنڈنگ مافیا بن چکا ہے جس کے سربراہ عمران خان ہیں، جس مسرت کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے عمران خان لندن گئے وہ بھی فنڈز جمع کرتی ہے ٗغیر ملکی فنڈنگ کیس میں سپریم کورٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مجھے معلوم ہے جو دستاویزات انہوں نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے وہ سب جعلی

ہیں، خلیجی ممالک سے ہنڈی کے ذریعے عمران خان کو بھیجے جانے والے پیسوں کی کوئی تفصیلات نہیں، چیف جسٹس اگر مجھے بلائیں تو میں تمام ریکارڈ سامنے رکھنے کو تیار ہوں۔تحریک انصاف کے وکیل ثقلین حیدر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہمیں اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا ہے تاہم الیکشن کمیشن کا استفسار تھا کہ دستاویزات آج ہی جمع کرائی جائیں، الیکشن کمیشن میں ہماری بات

بالکل بھی نہیں سنی جا رہی، ہمیں روز اول سے اکاؤنٹس کی دستاویزات جمع کرانے سے کوئی انکار نہیں، ہم الیکشن کمیشن کو دستاویزات جمع کرائیں گے ایک شخص کو نہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…