جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف دائر کردہ چاروں ریفرنسز کا بھانڈہ پھوٹ گیا،دستاویزات منظر عام پر،چونکادینے والے انکشافات

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب ) کی طرف سے احتساب عدالت میں شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر کرائے گئے چاروں ریفرنسز عبوری نکلے ہیں جبکہ چیئرمین نیب اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ہی ان ریفرنسز پر عدالت کے فیصلے کے خواہاں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود شریف خاندان کیخلاف مکمل ریفرنس دائر کرنے میں ناکام رہا ہے

اور یہ بات آن لائنکے پاس ان ریفرنسز کی کاپی سے بھی ثابت ہوتی ہے جس مین واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ ریفرنسز عبوری ہیں اور نیب کو مزید شواہد کا انتظار ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کا نواز شریف کیخلاف دائر تین ریفرنسز میں تمام انحصار جے آئی ٹی ٹی رپورٹ پر ہی ہے نیب کی شریف خاندان کو سزا دینے کی بجائے معاملات کو لٹکا دینے کی کوشش ہے چیئرمین نیب نے نواز شریف کیخلاف تینوں عبوری ریفرنسز دائر کئے جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی بعض ممالک سے ریکارڈ مانگا گیا ہے نیب کی ایون فیلڈ پراپرٹی ، فلیگ شپ انویسٹمنٹ ، آف شور کمپنیوں عزیزیہ سٹیل ملز ، ہیل میٹل کیس کو خراب کرنے کی کوشش بھی سامنے ائی ہے : نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو صرف ایک ریفرنس میں ملز م بنایا گیا ہے عبوری ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان لندن ایون فیلڈ کیس میں فنڈز کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے، نامزد ملزمان کو کئی بار صفائی دینے کا موقع فراہم کیا گیا لیکن وہ نہ آئے، مختلف ممالک سے باہمی قانونی مدد مانگی گئی ہے نواز شریف ،مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز، کیپٹن ر صفدر کیخلاف دائر ریفرنس عبوری تصور کئے جائیں اور نامزد ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد ملے تو سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرینگے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…