بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

نام نہاد تبدیلی،خیبرپختونخوامیں کیا ہورہاہے؟ریحام خان نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگو(این این آئی )سیاسی میدان سمیت ہر شعبہ زندگی میں خواتین کو استحصال کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔خیبر پختون خواہ میں تبدیلی کے نام پر عوامی حقوق کا مذاق اُ ڑیا جا رہا ہے ۔سی پیک منصوبے میں خیبر پختون خواہ کو بائی پاس کیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار معروف اینکر پر سن ریحام خان نے دورہ ہنگو کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے اور بلا تفریق احتساب ہو نا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں بے روز گاری مہنگائی ،جہا لت اور تمام سماجی مسائل صو بائی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں اور کے پی کے حکمران جماعت پی ٹی آئی نام نہاد تبدیلی کے نعروں کی آڑ میں عوام کے بنیادی حقوق پا مال کر کے محض سیاسی دوکان چمکا رہی ہے۔ریحام نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کی بات کر نے اور انصاف کا ڈھنڈورا پھٹنے والے اپنے کر دار اور گفتگو پر غور کریں انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے میں کے پی کے کو نظر انداز کر نا عوامی مفادات کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے کروڑوں عوام کو نمائندوں کے انتخاب میں سو چ سمجھ کر فیصلہ کر نا ہو گا ایک سوال کے جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کی خیبر پختونخواہ سمیت فاٹا کے قبائلی علاقوں میں ریحام خان فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے بچوں کے حقوق پر کام جاری ہے جس سے مثبت نتائج سامنے آررہے ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کو سیاسی جماعتوں سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں حراساں کر کے استحصال کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔اور خواتین سے متعلق بنائے گئے قوانین اور تحفظ کی پالیسی پر کوئی عمل در آمد نہیں کیا جا تا کو کہ یقیناایک المیہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی جنسی استحصال کیساتھ ساتھ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک اور حقوق کی پامالی کے باوجود ملک میں خواتین کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے کوئی الگ با اختیار حکومتی ادارہ موجود نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے سیاسی میدان اور تمام شعبوں میں دانستہ رکاوٹوں کا سامنے کر نے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے بنیادی مسائل کے حل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فر سودہ طرز سیاست تر ک کر کے پر طبقہ فکر کو سنجیدہ کر دار ادا کر نا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…