پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ورلڈالیون کی لاہور آمد پر سب کے دل جیت لئے، دھماکے دار اعلان!!

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے لندن سے سول سیکرٹریٹ لاہور میں 3گھنٹے طویل ویڈیوکانفرنس کی،جس میں آزادی کپ 2017اور ورلڈ الیون کے دورہ لاہور کے دوران سکیورٹی اوردیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیاـ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ویڈیوکانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ، انہوں

نے کہاکہ ورلڈ الیون او رپاکستان الیون کے مابین میچوں کا لاہو رمیں انعقاد ایک بڑا ایونٹ ہے اور آپ سب نے مل کر اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت کرنا ہےـسکیورٹی آپ کی نمبرون ترجیح ہے اور آپ سب نے مل کر اس کو فول پروف بنانا ہےـوزیراعلی نے ہدایت کی کہ ورلڈ الیون کے دورہ لاہور کے دوران سکیورٹی اور دیگرانتظامات خوب سے خوب تر ہونے چاہئیں اورورلڈ الیون کے میچوں کی سکیورٹی اوردیگر انتظامات پی ایس ایل فائنل سے بڑھ کر ہوں تاکہ شائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملےـ انہوں نے کہا کہ پرامن اور پرسکون ماحول میں میچوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا ـ یہ پاکستان کی عزت کا معاملہ ہے ، اس پر حرف نہیں آنے دیں گےـمتعلقہ ادارے او رمحکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دیں اورکابینہ کمیٹی برائے ا من وامان سکیورٹی اور دیگر انتظا مات کا باقاعدگی سے جائزہ لےـ،وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ٹریفک پلان اور متبادل راستوں کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں عوام کو بھرپور آگاہی دی جائےـ میچوں کے دوران کھلاڑیوں کی سٹیڈیم آمد او رروانگی کے حوالے سے کثیر الجہتی حکمت عملی اختیار کی جائے اورسکیورٹی کے لئے وضع کردہ پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائےـ انہوں نے کہاکہ یچوں اور دیگر مقامات پر فرائض سرانجام دینے و الی پولیس فورس اور دیگر عملے کیلئے کھانے پینے کا

بہترین انتظام ہونا چاہیئےـاس ضمن میں کسی قسم کی شکایت ملی تو متعلقہ حکام کے خلاف سخت ایکشن لوں گاـمیچوں کے دوران داخلی وخارجی راستوں پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائےـروٹ کو بھی برقی قمقموں سے روشن کیا جائے ـانہوں نے کہاکہ شائقین کرکٹ کو پارکنگ سے سٹیڈیم تک لانے او رلے جانے کے لئے مفت شٹل سروس چلائی جائے گی ـ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ سٹیڈیم کے اندر اور باہر صفائی کے بہترین

انتظامات ہونے چاہئیں ـ کارپارکنگ میں ڈرائیور حضرات کے لئے منرل واٹر ،چائے ، بسکٹ کا خصوصی انتظام کیا جائے اور سٹیڈیم کے اندر واش رومز کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے. انہوں نے کہاکہ آپ سب نے ایک ٹیم کے طو رپر کام کرنا ہے اورمیچوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہےـ صوبائی وزراء ایوب گادھی،جہانگیر خانزادہ ، مشیر رانا مقبول احمد ،چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف

سیکرٹری داخلہ ، انسپکٹرجنرل پولیس اور متعلقہ حکام سول سیکرٹریٹ سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ سیکرٹری وزیراعلی پنجاب اور متعلقہ افسران نے وزیراعلی آفس سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ـ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…