لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ،تجزیہ کار سہیل وڑائچ ایک مرتبہ پھر اپنے پرانے صحافتی ادارے ’’جنگ گروپ‘‘ سے وابستہ ہو گئے ہیں ،سہیل وڑائچ کا ’’جنگ گروپ ‘‘ میں ’’دنیا ‘‘ چھوڑنے کے بعد پہلا کالم آج 7 ستمبر کو ادارتی صفحات پر شائع ہو ا ہے۔مشہور سیاسی ،شوبز اور سماجی شخصیات کے اپنے انتہائی منفرد اور انوکھے انداز میں کئے جانے والے انٹرویو ز سے شہرت حاصل کرنے والے ملک کے ممتاز صحافی ،تجزیہ کار اور
میزبان سہیل وڑائچ جنہوں نے حال ہی میں ’’دنیا ‘‘ کو داغ مفارقت دیتے ہوئے امریکہ شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا تھا ،نے ایک بار پھر اپنے پرانے ادارے ’’جنگ گروپ‘‘ کا حصہ بن گئے ہیں۔ سہیل وڑائچ دنیا میڈیا گروپ سے وابستہ تھے جسے انہوں نے خیر آباد کہہ دیا ہے۔ سہیل وڑائچ نے کچھ عرصہ قبل ہی دنیا میڈیا گروپ بطور گروپ ایڈیٹر جوائن کیا تھا۔ اس سے پہلے وہ جیو، جنگ گروپ سے وابستہ تھےاور اب دوبارہ جنگ، جیو گروپ کا حصہ بن گئے ہیں۔