پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بینظیربھٹو کے قتل کا اصل مجرم کون ہے؟آصفہ اور بختاور نے اہم شخصیت پر الزام عائد کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیوں آصفہ بھٹو زر داری اور بختاور بھٹو زر داری نے اپنی والدہ کے قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 10 سال بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنادیا جس میں 5 ملزمان کو بری اور پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ سابق پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کو 17، 17 سال کی سزا کا حکم دیا گیا۔

عدالتی فیصلے پر آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری نے اپنے رد عمل کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔آصفہ بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا سہولت کاروں کو سزا دی گئی مگر جو اصل مجرم پایا گیا وہ آزاد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک مشرف اپنے جرم کا حساب نہیں دیتے انصاف نہیں ہوگا، ہم 10 سال بعد بھی انصاف کا انتظار کریں گے۔جبکہ بختاور بھٹو زرداری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مشرف نے جائے وقوعہ کو دھونے کا حکم دیا۔ بختاور نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ میں پرویز مشرف کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ ملزمان کو کم سزا دی گئی ہے، فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں اور اس پر اپیل دائر کریں گے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 10 سال بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنادیا جس میں 5 ملزمان کو بری اور پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ سابق پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کو 17، 17 سال کی سزا کا حکم دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…