منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

وقت بے نظیر بھٹو کے قتل کی سازش بے نقاب کرے گا ،پیپلز پارٹی کے اہم رہنما نے قتل کیس میں رہا ہونے والوں کوکیا کہہ دیا؟

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ وقت بے نظیر بھٹو کے قتل کی سازش بے نقاب کرے گا ، بے نظیر بھٹو کے قتل کی ذمہ داری ریاست کے تمام عناصر پر عائد ہوتی ہے ، قتل کے ذمہ دار پانچوں ملزمان کی بریت سے دہشت گردوں کو فتح کا تاثر ابھرا ہے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت سے بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد نجی ٹی وی کو پیپلزپارٹی کا موقف دیتے ہوئے ترجمان پیپلزپارٹی فرحت اللہ بابر نے کہا کہ فیصلے سے پیپلزپارٹی کو مایوسی ہوئی ،

ہماری حکومت کے دور میں کی گئی تحقیقات سے یہ بات واضح ہوگئی تھی کہ گرفتار کئے گئے پانچوں ملزمان کا تعلق القاعدہ اور طالبان سے تھا ، دہشت گردبے نظیر بھٹو کے خون کے پیاسے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کا قتل ایک گھمبیر سازش تھی ، شاید اس سازش سے کبھی بھی پردہ نہ اٹھ سکے لیکن ہماری امید ہے کہ وقت ایک نہ ایک دن ضرور اس سے پردہ اٹھائے گا۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس سارے مقدمے میں پیپلزپارٹی کو درخواست دینے کے باوجد عدالت نے فریق نہیں بنایا تھا ، فیصلے سے دہشت گردوں کی جیت کا تاثر ابھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو کو وطن واپسی پر مناسب سیکیورٹی دینے سے انکار کردیا تھا ۔ پولیس افسر کو جائے وقوعہ دھونے کا حکم اعلیٰ حکام نے دیا تھا ۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تجی کہ خود کش حملہ آور ناصر شاہ ان پانچوں ملزمان کے پاس حملے سے قبل ٹھہرا تھا جنہیں اب عدالت نے بری کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہی ہے ۔ پیپلزپارٹی قانونی جنگ جاری رکھے گی ، انسداد دہشت گردی عدالت نے گرفتار پانچوں ملزمان کی بریت کے فیصلے کو قابل افسوس قراردیتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے اس بات سے اتفاق کیا کہ فیصلے کے وقت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو عدالت میں موجود ہونا چاہیے تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…