اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرمپ کی نئی پالیسی نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سامنے آئے، خطرہ ہے کہ وہ لندن جا کر اس کو باہر سے بیٹھ کر پاکستان پر نافذ کرنے کی کوشش کرینگے، اوریا مقبول جان کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بیوروکریٹ و معروف تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سامنے آئی ہے
اور مجھے خطرہ ہے کہ نواز شریف لندن جار ہے ہیں جو وہاں پر بیٹھ کر ٹرمپ کے اس بیانئے کو نافذ کرنے کی کوشش کرینگے۔ انہوں نے پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق آمر پرویز مشرف کا کورٹ مارشل کرے کیونکہ انہوں نے امریکہ کی جنگ میں پاکستان کو حصہ دار بنایا اور جس ملک کیلئے ہم نے قربانیاں دیں اب وہی ملک ہندوستان کو ہم پر ترجیح دے رہا ہے۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی ساری فوج مشرف بن جائے۔