جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے بلین ٹری سونامی منصوبے میں کروڑوں روپے کی کرپشن ،بڑے پیمانے پر کارروائی شروع

datetime 29  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے بلین ٹری سونامی منصوبے میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنیوالی دستاویزات کے مطابق بلین ٹری سونامی منصوبے میں محکمہ جنگلات کے145 افسران واہلکار مالی و پیشہ ورانہ کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق منصوبے کے تحت 7 لاکھ پودے لگانے والوں نے کاغذات میں 10 لاکھ پودے ظاہر کئے

جبکہ جو پودے لگائے گئے ان کی دیکھ بھال نہیں کی گئی جس کے باعث وہ خراب ہوگئے۔دستاویزات کے مطابق منصوبے میں مبینہ کرپشن سامنے آنے پر 19 افراد کیخلاف تحقیقات کی جارہی ہیں جن میں دو ڈویژن اور تین سب ڈویژن افسران بھی شامل ہیں جبکہ دو افسران کو چارج شیٹ اور کچھ کو جبری ریٹائر کردیا گیا ہے۔قبل ازیں مذکورہ منصوبے کے تحت اتنی بڑی تعداد میں درخت لگائے جانے کے دعووں پر مختلف حلقوں اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے سوالات اٹھائے گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…