بدھ‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد، سوتیلی بہن کے ساتھ دوسگے بھائیوں نے زیادتی کانشانہ بناڈالا،لرزہ خیز واقعہ،ملزم گرفتا

datetime 29  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آباد(آن لائن)والدین سے ملنے میکے جانے والی رکشہ ڈرائیورکی بیوی کی سات سالہ سوتیلی بیٹی کوبارہ سالہ اورسترہ سالہ دوسگے بھائیوں نے زیادتی کانشانہ بناڈالا۔پولیس نے دونوں لڑکوں کوگرفتارکرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیاہے۔’’آن لائن‘‘ کوموصول ہونے والی معلومات کے مطابق ٹیکسلاکے رہائشی رکشہ ڈرائیورمعروف شاہ کی بیوی رفعت بی بی اپنی سات سالہ سوتیلی بیٹی ’’ع ‘‘کے ہمراہ اپنے والدین سے ملنے میکے ڈھوک سیداں گرجاروڈ راولپنڈی آئی ہوئی تھی۔

جہاں اس کے سگے بھائیوں بارہ سالہ یاسراورسترہ سالہ حسنین نے موقع پاکر بچی کو زیادتی کانشانہ بناڈالا۔متاثرہ بچی کے والدین کے مطابق سولہ اگست کی رات کو دن کے وقت یاسرنے ہماری بچی کے ساتھ زیادتی کی اسی رات حسنین نے گھروالوں کو جوس میں نشہ آورشے ملاکر پلا دی جس کی وجہ سے تمام گھروالے نیم بے ہوش ہوگئے۔اس دوران اس نے بچی کو زیادتی کانشانہ بنایا۔بعدازاں بچی کے بتانے پر متعلقہ تھانہ صدربیرونی درخواست دی۔پولیس نے بچی کا میڈیکل کروایاجس کی رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیاہے۔بتایاگیاہے کہ سترہ سالہ ملزم حسنین ڈھوک سیداں میں پینٹرکاکام کرتاہے جبکہ اس کا چھوٹابھائی بارہ سالہ ملزم یاسرمقامی سرکاری سکول میں پڑھتاہے۔ متاثرہ بچی کے والدین نے بتایاکہ ہماری بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سخت سے سخت سزاملنی چاہئے جبکہ ملزمان کاخاندان پولیس کے ذریعے صلح کے لئے دباؤڈال رہے ہیں۔معلوم ہواہے کہ زیادتی کانشانہ بننے والی کمسن بچی کا باپ رکشہ ڈرائیورمعروف شاہ 2009ء میں محمداسحاق نامی شخص کے قتل میں جیل چلاگیاتھایوں پانچ سال اس نے جیل کاٹی اورپھررہائی پائی۔اس دوران رکشہ ڈرائیورکی والدہ جوکہ ٹیکسلامیں کونسلربھی رہ چکی ہیں 2012ء میں اسی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئی اور ٹیکسلاکچہری کے سامنے فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہوگئی ۔بتایاگیاہے کہ رکشہ ڈرائیورقتل کیس میں جب رہاہواتواس کی بیٹی ’’ع ‘‘ اس وقت دوسال کی تھی جب اس کی حقیقی ماں ارسیٰ بی بی نے دوسری شادی رچالی ۔جس کے بعد رکشہ ڈرائیورنے بھی رفعت بی بی نامی خاتون سے دوسری شادی کرلی اور’’ع ‘‘کواپنے ہمراہ رکھاجوبعدازاں رفعت بی بی کے سگے بھائیوں کے ہاتھوں زیادتی کانشانہ بن گئی ہے۔۔(شبیرسہام)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…