اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

علیم خان کی شرمناک حرکات۔۔کپتان سر پکڑ کر بیٹھ گئے

datetime 29  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے چیئرمین سیکرٹریٹ میں عبدالعلیم خان کے گارڈ کے ہاتھوں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے اہم رکن میاں عمر جمیل کی ثواب سمجھ کر دھلائی ، پی ٹی آئی کارکن شدید مشتعل، سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے عمران خان کو فصلی بٹیروں سے دور رہنے کا مشورہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہفتہ کے

روز عبدالعلیم خان کے گارڈز نے عمران خان سے ملنے کی کوشش کرنے والے میاں عمر جمیل نامی کارکن کو ثواب کا کام سمجھ کر دھویا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر عبدالعلیم خان کے گارڈز کی مذمت میں پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکز کی جانب سے ایک طوفان برپا ہے اور عبدالعلیم خان کی سخت مذمت کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ میاں عمر جمیل عمران خان کا فیس بک پیج ’ آئی کے ٹوڈے‘ چلاتے ہیں۔میاں عمر جمیل نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے اس واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرایا اور ” مجھ پر تشدد نا منظور“۔اسی طرح وقاص عباسی نامی کارکن نے تو باقاعدہ طور پر مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں کی ویڈیوز شیئر کیں اور علیم خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کامزیدکہنا تھاکہ علیم خان کے گارڈز اس سے پہلے لاہور یوتھ کے صدر پر 2014 میں فائرنگ کر چکے ہیں، اس کے علاوہ ابھی چند ماہ پہلے میڈیا والوں پر تشدد کر چکے ہیں ، یہ جاگیردارنہ سیاست منظور نہیں، پارٹی معاملات یا پارٹی آفسز سے گارڈز کو دور رکھیں، یہاں اگرچیئرمین کو کوئی خطرہ نہیں تو علیم خان کونسا طرم خان ہے ، اگر اتنا خطرہ ہے تو گھر میں بیٹھے ، یہ بدمعاشیہ ہمیں منظور نہیںہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ این اے 120 کی کیمپین میں غائب تھے اب خان صاحب کے لاہور پہنچتے ہی فرنٹ سیٹ پر آ گئے، اور جو دن رات کام کرتے رہے ان کی چھترول سے حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کی گئی، شرم کا مقام ہے۔ پارٹی کا اصل اثاثہ یہ کارکن ہیں یہ ڈرائنگ روم کے فصلی بٹیرے آج کہاں، کل کہاں ، پرسوں کہاں ، ان کے نظریات نہیں مفادات ہوتے ہیں‘۔وقاص عباسی نے عمران خان کو بھی مشورہ دیا اور کہا کہ میاں عمر جمیل کوئی عام کارکن نہیں انتہائی محنتی ورکر ہے، ایسے کارکن کی عزت کی جانی چاہیے اورجب خان صاحب کسی ضلع کادورہ کریں تو ان کی ترجیح اور ملاقات ایسے محنتی کارکنوں سے ہونی چاہیے، فصلی بٹیروں سے دوررہیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…