اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عامر لیاقت ٹی وی چینل چھوڑنے کے بعد دبئی میں کاروبار شروع کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت نے دبئی میں فیشن آؤٹ لٹ کا کاروبار شروع کر دیا ہے۔ معروف مذہبی اسکالر اور اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹی وی چینلز سے فی الحال کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ عامر لیاقت حسین کے بول ٹی وی چینل کو چھوڑنے کے
بعد ان سے متعلق متضاد خبریں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت بول ٹی وی چینل پر ہی واپسی یا ہم ٹی وی چینل کو جوائن کر سکتے ہیں۔ لیکن فی الوقت ڈاکٹر عامر لیاقت دبئی میں اپنے نئے کاروبار پر توجہ دے رہے ہیں، ڈاکٹر عامر لیاقت نے دبئی میں فیشن آؤٹ لٹ کا کام شروع کیا ہے، گزشتہ روز ان کی طرف سے کلاتھنگ برینڈ کا افتتاح کیا گیا ہے۔