لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو دھمکی آمیز موبائل پیغام موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ سعد رفیق
نے بتایا کہ مجھے ایک صاحب کا موبائل پر دھمکی آمیز ٹیکسٹ آیا ہے کہ فلاں کام کر دو وگرنہ میں پریس کانفرنس کروں گا۔ میں کہتا ہوں اپنا شوق پورا کر لو ، دھمکیوں سے کام نہیں ہوگا۔