اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ستمبر کے تیسرے ہفتے میں امریکا جائیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان اور جنوبی ایشیا کیلئے امریکا کی نئی پالیسی اور امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں جس کے پیش نظر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنا دورہ امریکا ملتوی کردیا
جبکہ امریکی نائب وزیر خارجہ کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا گیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ستمبر کے تیسرے ہفتے میں امریکا جائیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بھی وزیراعظم کے ہمراہ امریکا جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعظم کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پرسائیڈ لائن ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ۔