بیجنگ(این این آئی) پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تناظر میں ہزاروں چینی شہری پاکستان آرہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کی مطابق ہزاروں چینی باشندے سیکورٹی خطرات کو مسترد کرکے روزگار کی تلاش میں پاکستان آرہے ہیں۔ چینی حکومت سی پیک منصوبے پر پاکستان میں 57 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔بعض چینی باشندے پاکستان میں
چینی زبان سکھانے کے اسکول کھول رہے ہیں تو بعض چینی کھانوں کے ہوٹلز کا کاروبار شروع کررہے ہیں۔ زیادہ تر شہری پاکستان میں تجارت کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ ۔چینی شہری ژہانگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین میں بہت ساری صنعتوں میں اب مواقع ختم ہوچکے ہیں، مگر پاکستان ترقی میں چین سے پیچھے ہے اس لیے یہاں زیادہ مواقع دستیاب ہیں ۔