اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر فضاء نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اگر کوئی مجھے کروڑوں اربوں روپے بھی پیش کرے گا تو میرا نہیں خیال کہ میں کسی کے لیے رپورٹ کروں گی اور ان لوگوں کے لیے میرا پیغام ہے جو اس طرح کی فضول قسم کی باتیں کر رہے ہیں، عورت پر کیچڑ اچھالنا بڑا آسان ہے، عائشہ احد ہو یا عائشہ گلالئی ہو یا کوئی بھی خاتون صحافی ہو آپ اس پر آرام سے الزام لگا دیتے ہیں، اسلام میں الزام لگانا سب سے برا سمجھا جاتا ہے،
پتہ نہیں کہاں سے آپ کلمہ پڑھ کر صرف مسلمان کہلاتے ہیں، عورت پر الزام لگانا اور انگلی اٹھانا بہت بڑے گناہ کبیرہ ہے، بغیر دیکھے کسی بات پر بیان دے دینا اور حلفاً کہہ دینا کہ ایسا ہو گا، الزام لگانا بہت بڑا گناہ ہے، یہ انتہائی گری ہوئی حرکت ہے، فضاء خان نے کہا کہ جب تک آپ اچھے انسان نہیں ہیں اس وقت تک آپ اچھے مسلمان بھی نہیں ہیں، آپ تو انسان ہونے کی تعریف پر پورا نہیں اترتے، دوسرا عمران خان کوئی میرے ماموں کے بیٹے ہیں جو وہ مجھے جیسا کہیں کے میں ایسے ہی بول دوں گی اور ان کے کہنے پر میں بولنے کے لیے کھڑی ہو جاؤں گی، فضاء خان نے کہا کہ ہم ریلی میں گرمی میں خوار ہو رہے ہیں، وہاں پر جا کر ہم اس خاتون سے جا کر بات کرنا شروع کر دیں گے، فضاء خان نے کہا کہ آپ میری ریلی کی جتنی وڈیوز ہیں دوبارہ دیکھیں ان میں سے دو تین ایسی خبریں ہیں جو تحریک انصاف کے خلاف جاتی ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے لیے مجھے نواز شریف نے پیسے دیے ہیں، بہت غلط بات ہے، یہاں پر جرنلزم کرتے ہوئے خوف آتا ہے، ہم گوجرانوالہ گئے وہاں میں رپورٹنگ کر رہی تھی وہ خاتون صحافی کو ایسا سمجھ رہے تھے کہ جیسے کوئی وینا ملک آ گئی ہے یا کوئی مطیرہ آ گئی ہے، مجھے ان کا نام نہیں لینا چاہیے مگر ان دونوں کا نام بھی اس لیے لے رہی ہوں کہ یہ خبروں میں اِن رہتی ہیں، ایک طرف آپ لوگ تحریک انصاف کے دھرنے کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہاں لڑکیاں ڈانس کرتی ہیں اور تحریک انصاف کا کراؤڈ خواتین کی عزت نہیں کرتا، انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کا جو کراؤڈ تھا اس کا رویہ بھی انتہائی غلط تھا۔