اسلام آباد(این این آئی) شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی نے چیئرمین تحریک انصاف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔انہوں نے چیئرمین کو منگل کی ریلی کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔تفصیلات کے مطابق کپتان کل موٹروے پر عظیم الشان ریلی کی قیادت کریں گے۔ریلی کا آغاز
منگل سہ پہر تین بجے ہوگا ۔کپتان بلکسر کے مقام سے ریلی کی قیادت کریں گے۔ریلی براستہ تھوآ بائی پاس ، تلا گنگ روڈ سے چکوال پہنچے گی۔چکوال مین چیئرمین عمران خان جہاز چوک کے مقام پر ایک تاریخی خطاب کریں گے۔اس دوران بڑے پیمانے پر رکنیت سازی مہم کا آغا ز کیا جائے گا۔