لاہور(آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر سیکورٹی میں کمی کے بعد احتجاجی مظاہرے کرنیوالوں کو بھی اجازت مل گئی ‘اتوار کے روز مقتول نوجوان کے ورثاء اور ایمبولینس ڈرائیورزکے احتجاجی مظاہرے ‘مطالبات کے حق میں بھر پور نعرے بازی کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے نوازشریف کی نااہلی کے بعد رائے ونڈ کے باہر پولیس کی سیکورٹی اور رکاوٹوں میں کمی کر دی جسکے بعد اب دوبار رائے ونڈ میں جاتی عمرہ کے باہر احتجاجی مظاہر ے کر نیوالوں کو آزادی مل گئی اوراتوار کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی جاتی امرامیں رہائشگاہ کے باہر 2 سال قبل قتل ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے باعث شریف میڈیکل سٹی کے سامنے ٹریفک جام ہو گئی ، مقتول نوجوان کے ورثا نے وزیراعلی شہباز شریف انصاف فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2 سال پہلے قتل ہونے والے نوجوان کے ملزم ابھی تک نہیں پکڑے گئے ،ن لیگ کے مقامی رہنما قاتلوں کی سرپرستی کر رہے ہیں،نواز شریف اپنے رہنماں کو قاتلوں کی سرپرستی سے روکیں سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امراکے باہر ایمبولینس ڈرائیورزنے احتجاج کیا جس میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال کے باہر پارکنگ سے روکاجارہاہے، ٹریفک پولیس کوناجائزچالانوں سے روکاجائے ۔