بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

آنٹی شمیم اور آنٹی نائلہ کاشیخ رشید سے کیا تعلق ہے؟کون سا گھناؤنا کام کرتے ہیں؟حنیف عباسی کا جوابی وار،دھماکہ خیز انکشافات

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی برائے سپورٹس پنجاب و چیئر مین میٹرو بس سروس محمد حنیف عباسی نے چیلنج کیا ہے کہ جون2015میں جمع کرائی گئی ویلتھ ٹیکس ریٹرن کے علاوہ میری کمرشل و رہائشی جائیدادظاہر کردیں البتہ شیخ رشید کے حوالے سے ذوالفقار چیمہ نے بہت عرصہ پہلے کہہ دیا تھا کہ شیخ رشید نہ صرف منشیات اور جوئے کے اڈوں بلکہ فحاشی کے بڑے اڈوں کا بھی سرپرست ہے جس پر تصدیق کی مہر آنٹی شمیم اور آنٹی نائلہ نے لگا دی تھی

شیخ رشید کی مخبریوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا اس کا مقابلہ الیکشن میں کریں گے عمران خان کو بھی این اے120کے الیکشن میں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا ہمار ا کام ملک کی تعمیروترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبہ بھر میں کھیلوں کے فورغ اور نوجوانوں کے لئے صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے 15ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جن سے پنجاب بھر میں 48جمنازیم میں سے 23جمنازیم اور اسٹیٹ آف آرٹ سوئمنگ پول کا افتتاح وزیر اعلی محمد شہباز شریف خود کریں گے صوبے بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے تین زونل آفس راولپنڈی ، لاہور اور ملتان میں بنائے گئے ہیں بہاولپور سے لیکر اٹک تک 120سپورٹس گراؤنڈ بنائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری و سابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویز خا ن ، واسا کے وائس چیئرمین و سابق رکن صوبائی اسمبلی ضیا ء اللہ شاہ کے علاوہ یو سی چیئر مینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی حنیف عباسی نے کہا کہ اس موقع پر میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایفی ڈرین کیس میں میرے اثاثوں میں کی از سر نو چھان بین اور اکاؤنٹس منجمند کرنے کی کاروائی شیخ رشید کی ایما پر ہو رہی ہے لیکن مجھے عدالتوں پر اعتماد ہے تاہم جون2016میں ویلتھ ٹیکس ریٹرن میں اپنے جو اثاثے ظاہر کئے تھے

ان میں لاہور میں میری اہلیہ کے نام ایک10مرلے کا مکان ،ایکی سٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں گھر کے علاوہ میری کوئی جائیداد نہیں اس طرح میرے جو اکاؤنٹس منجمند کئے گئے ان میں میری فیکٹری کا اکاؤنٹ جس میں ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں68لاکھ روپے ، میری چھوٹی بیٹی کا اکاؤنٹ جس میں اس کے جیب خرچ کے جمع شدہ60ہزار روپے ، میری ڈاکٹر بیٹی کی تنخواہ کا اکاؤنٹ،میرے بیٹے کا اکاؤنٹ جس میں اس نے اپنی گاڑی بیچ کر ساڑھے9لاکھ روپے جمع کر رکھے تھے ،

میرا ذاتی اکاؤنٹ جس میں 90ہزار روپے اور میری اہلیہ کا اکائنٹ جس میں75ہزار روپے موجود ہیں منجمند کئے گئے اس کے علاوہ کوئی ایجنسی یا ادارہ میری جائیداد یا اکاؤنٹس ثابت کر دے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے نوٹس جاری ہونے سے4دن پہلے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ 4دن بعد حنیف عباسی کو پتہ چل جائے گاجو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ مخبریوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا حالانکہ شیخ رشید کے بارے میں ذوالفقار چیمہ نے پہلے کہہ دیا تھا کہ یہ نہ صرف منشیات اور جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کرتا ہے

بلکہ فحاشی کے اڈوں کا بھی نگران ہے جس کے تصدیق نہ صرف آنٹی شمیم اورنائلہ نے کی بلکہ جامعہ حفصہ کی بچیوں نے بھی اس کی تصدیق کی سیاستدان جب جیل سے ہو کر آتا ہے تو صدر پاکستان ، وزیر اعظم اور سپیکر بنتا ہے ہمیں ان چیزوں پر وقت ضائع کرنے کی بجائے عوامی فلاح وبہبود اور ملکی ترقی پر توجہ دینی چاہئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے پر قومی احتساب بیورو ایک سال قبل اپنی تحقیقات کر چکا ہے

اور کوئی بے ضابطگی سامنے نہ آنے پر اس نے تحقیقات کلوز کر دی ہیں خیبر پختونخواہ کی کارکردگی کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حالیہ امتحانی نتائج کی پہلی80پوزیشنوں میں کے پی کا کوئی سرکاری تعلیمی ادارہ پوزیشن حاصل نہیں کر سکا اسی طرح اگر صحت کے شعبے کو دیکھا جائے تو ڈینگی پورے کے پی کے پر حملہ آور ہے جبکہ انتظامیہ معاملات پر سپریم کورٹ خود کہہ چکی ہے کہ یہاں محکمہ پولیس کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے

مقدمات تو درج کر لئے جاتے ہیں لیکن تفتیش کا عمل صفر ہے عمران خان کی قیادت میں کے پی کے کی احتساب عدالتوں پر تالے لگ چھکے ہیں عمران خان کی جانب سے احتساب کا واویلا صرف پنجاب میں نواز شریف کے لئے تھا تاہم این اے120کے انتخابات میں عمران خان کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا کیونکہ ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگ لگانے سے سیاست نہیں ہو تی قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت،

انرجی کرائسسز کا خاتمہ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں کھیلوں کا فروغ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں انہوں نے کہا کہ 15 ارب روپے کی خطیر رقم سے کھیلوں کے انفراسٹریکچر کی تبدیلی، پرانے کھیل کے میدانوں کی بحالی اور نئے گراؤنڈز تعمیر کئے جائیں گے اور آئندہ مارچ ، اپریل سے پہلے یہ فنڈز خرچ کئے جائیں گے

کھیلوں کے فروغ کے لئے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ جو کہ نہ ہی کسی صوبے، نہ ہی فیڈرل حکومت نے اور نہ ہی صوبہ پنجاب نے اس سے پہلے کبھی مختص کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کے متحرک ہونے کے باعث لوگوں میں حفظان صحت کے متعلق شعور و آگاہی پیدا ہوئی اس طرح لوگوں میں کھیلوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے گی اور خصوصی طور پر ساوتھ پنجاب کو فوکس کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ عید کے فورا بعد پنجاب بھر میں تعمیر ہونے والے 48جمنازیم میں سے 23جمنازیم اور اسٹیٹ آف آرٹ سوئمنگ پل کا افتتاح وزیر اعلی محمد شہباز شریف خود کریں گے صوبے بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے میدانوں کو آباد کر نے اور نئے گراؤنڈ تعمیر کرنے کے سلسلے میں تین زونل آفس راولپنڈی ، لاہور اور ملتان میں بنائے گئے ہیں جبکہ ہر زون میں تین ڈویثرن کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور سے لیکر اٹک تک 120سپورٹس گراؤنڈ بنائے جا رہے ہیں جو کہ افسران یا سیاستدانوں کے لئے نہیں بلکہ عام لوگوں کے لئے ہوں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…