راولپنڈی ( آن لائن ) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، پنجاب رینجرزکی سی ٹی ڈی کے ہمراہ فیصل آباد،اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد ہوا ہے ، آپریشن میں 14 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کے روز پنجاب رینجرز، سی ٹی ڈی ،
پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر فیصل آباد اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کیا گیا جس میں کلاشنکوف اور مشین گنیں بھی شامل ہیں ، زیر زمین چھپائے گئے 200 موبائل فونز بھی بر آمد ہوئے ہیں۔