لاہور (آن لائن) لاہورکی معروف دینی درسگاہ دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ گلبرگ کے پرنسپل و خطیب صاحبزادہ مولانا سعیدالرحمن احمدقضائے الٰہی سے انتقال کر گئے(اناللہ و انا الیہ راجعون)۔مولانا مرحوم نے تقریبا نصف صدی تک اشاعت اسلام کے لیے جو گرانقدرخدمات انجام دیں وہ انتہائی ناقابل فراموش ہیں ۔
علماء کرام و مشائخ عظام کے ساتھ ملک کی بڑی دینی جماعتوں جمعیۃ علماء اسلام ،جمعیۃ علماء پاکستان،جماعت اسلامی،مسلم لیگ علماء و مشائخ ،جمعیۃ اہلحدیث،جمعیۃ اہلسنت ،عالمی مجلس تحفط ختم نبوت اورورلڈپاسبان ختم نبوت کے رہنماؤں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبرجمیل کی توفیق دے ۔