اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے پر قاتلانہ حملہ، تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اوکانوالہ روڈ پر رات گئے گاؤں 108 بارہ ایل کے قریب ہوا، ایم این اے کی کار پر فائرنگ کی گئی لیکن اس فائرنگ سے اس کار میں سوار ان کا پوتا سلمان اور ڈرائیور محفوظ رہے۔ جب ایم این اے چودھری اظہر منیر کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی تو وہ اس وقت پگاڑی میں سوار
نہیں تھے، اس فائرنگ کے دوران قریب سے گزرنے والے ایک ٹرک کا ڈرائیور سلیم زخمی ہو گیا جس ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایم این اے چودھری منیر نے اس واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ان حملہ آوروں کی تعداد 15 سے زیادہ تھی اور ان کی گاڑی کو باقاعدہ تعاقب کرکے نشانہ بنایا گیا، دوسری طرف پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔