پشاور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے بھی مردم شماری کے ابتدائی تنتائج کو مسترد کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ موجودہ مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق پاکستان میں 1998 کی مردم شماری کے بعد سے اب تک آبادی میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔تحریک انصاف کی سینیٹر شِبلی فراز نے بھی شماریات کے اس عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شماریات کا یہ عمل ایک غیر شفاف طریقے سے کیا گیا تھا۔
عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بشریٰ گوہر نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صرف شمالی وزیرستان میں 20 لاکھ رجسٹرڈ آئی ڈی پیز موجود ہیں تو پورے فاٹا میں کس طرح 50 لاکھ کی آبادی ہو سکتی ہے؟ کیا یہ غلط اعداد و شمار ہیں۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نے بتایا کہ اگر صوبے شماریات کے عمل کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اعتراضات اٹھاتے تو اس کے نتائج مختلف ہو سکتے تھے۔