لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت کو 109مطلوب دہشتگردوں کی تلاش اور گرفتاری کیلئے خیبرپختونخوا ہ حکومت سے مدد مانگ لی اور اسکی فہرست بھی ارسال کر دی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فہرست میں مطلوب دہشتگردوں کو کیٹگری اے، بی اور سی میں رکھا گیا ہے۔کیٹگری اے میں شامل 22دہشتگردوں کے سر کی قیمت
50لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک مقرر ہے۔جبکہ کیٹگری بی میں شامل 27دہشتگردوں کے سر کی قیمت 5لاکھ سے 20لاکھ روپے تک ہے۔کیٹگری سی میں 20دہشت گرد شامل ہیں جن کے سروں کی قیمت 5، 10، 20 اور 30 لاکھ روپے مقررہے۔فہرست میں مختلف گروپس سے تعلق رکھنے والے 37دہشتگردوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کے سر کی قیمت ایک سے 5لاکھ روپے مقرر ہے۔پنجاب حکومت کی طرف سے تمام دہشتگردوں کی شناخت اور تنظیموں سے تعلق کی تفصیلات بھی فہرستوں میں دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق فہرست موصول ہونے کے بعد خیبرپختونخوا ہ اور قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔بتایاگیا ہے کہ فہرست حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی فراہم کی گئی ہے ۔