منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

(ن) لیگ کے اہم رہنما نے جائیداد ہتھیانے کیلئے خاتون سے زبردستی شادی کر لی

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی ) جائیداد ہتھیانے کیلئے خاتون سے زبردستی شادی اورحبس بے جا میں رکھنے کے الزام پرروات پولیس نے سابق ایم این اے فیض ٹمن کوگرفتار کرلیا، راولپنڈی مقامی عدالت نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے

فیض ٹمن اور ان کے ڈرائیور کو ڈیوٹی مجسٹریٹ قاسم رسول کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔وکیل صفائی نے کہاکہ پولیس مخالفین کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن چکی ہے۔ ایف آئی آر میں لگے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ مدعی مقدمہ اپنے خالہ اور ماموں کے خلاف بھی اسی طرح کی درخواست دے چکی ہے۔عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں فیض ٹمن نے معاملے کو سیاسی مخالفین کی کارستانی قرار دے دیا۔فیض ٹمن کے خلاف عائشہ سرفراز نامی خاتون نے تھانہ روات میں درخواست دی تھی کہ ملزم نے اس کی بہن ایمان ملک کو بہلا پھسلا کر نشہ آور ادویات پلا کر جائیداد ہتھیانے کی خاطر شادی کر لی اوربعد ازاں اس پر تشدد کیا۔واضح رہے کہ فیض ٹمن سال 2002 کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد ق لیگ میں شامل ہوئے۔ بعد میں وفاداریاں تبدیل کرتے ہوئے سال 2008 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا اور اسی نشست سے پھر کامیابی حاصل کی۔2010 میں قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دیا اور 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی۔ رواں سال اپریل میں اعلان کیا کہ وہ پھر سے ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…