جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں کس نمبر پر پہنچ گیا ، حیرت انگیز انکشاف

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رقبے کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا 35 واں بڑا ملک تھا ہی مگر اب آبادی میں اضافے کی وجہ سے فہرست اوپر پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ مردم شماری کے بعد پاکستان آبادی کے لحاظ سے فہرست میں اتنا اوپر چلا گیا ہے کہ تمام اندازے ہی غلط ثابت ہوگئے،

مردم شماری کے نتائج کے حوالے سے ویب سائٹ theeagleonline.com.ng کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی 20کروڑ 70لاکھ 77ہزار تک پہنچ چکی ہے جو سابقہ اندازوں سے بہت زیادہ ہے۔ آبادی میں اضافے کے ساتھ پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے اور اس نے برازیل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق رقبے کے لحاظ سے برازیل دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور وہ اس سے قبل آبادی کے لحاظ سے بھی پانچواں بڑا ملک تھا مگر اب پاکستان نے اسے چھٹے نمبر پر دھکیل دیا ہیاور خود پانچویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس مردم شماری میں ابھی گلگت بلتستان اور کشمیر کی آبادی شامل نہیں ہے۔ اسلام آباد کے سسٹین ابیل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے تحقیق کار شکیل رامے نے پاکستان کی آبادی میں اس اضافے پر کہا کہ پاکستان کی آبادی میں اضافہ اندازے سے کہیں زیادہ ہوا ہے اور یہ بہت حیران کن ہے۔ پاکستان ایسا ملک ہے جس کے وسائل انتہائی محدود ہیں اس کی آبادی کا اتنا زیادہ ہونا انتہائی پریشان کن ہے۔ پاکستان اس وقت آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…