پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

این اے 120کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے ساتھ کیا ہوگا؟کیپٹن (ر) صفدر نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان کو استعمال کیا گیا ہے اور اب ان کی افادیت ختم ہو چکی ہے ، حلقہ 120کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی والوں کی ضمانت ضبط ہو جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن پنجاب اسمبلی میاں ماجد ظہور کے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر اراکین اسمبلی میاں مرغوب احمد ،شہزاد منشی ،رخسانہ کوکب سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ ہم نے اپنی یوتھ کو تیار کیا ہے اور اس کو مزید بہتر اور منظم کرنا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی یوتھ ہماری طاقت ہے اور اس نے ملک کی بقاء کے لئے لڑنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام کو حلقہ 120کا انتخاب مبارک ہو ،یہ تاریخی انتخاب ہوگا اور اس میں جیت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی جس کے مطابق کل 44 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کو ’’شیر‘‘ ،پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کو ’’تیر ‘‘ اور پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو ’’بلا‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاقہ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کی ابھرتی ہوئی جماعت پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار منصف اعوان کو ’’کالا کوٹ ‘‘الاٹ کر دیا گیا۔موو آن پارٹی کی روحی بانو کو ’’شتر مرغ ‘‘کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ورکر گروپ کی ساجدہ میر کو ’’وکٹری ‘‘کا نشان دے دیا گیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بہادر خان ہوتی کو ’’لال ٹین‘‘، لیگی رہنما اور آزاد امیدوار حافظ نعمان کو ’’لیپ ٹاپ ‘‘جبکہ آزاد امیدوار پرویز گجر کو ’’ہرن ‘‘کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسر محمد شاہد کے مطابق حلقے میں 220 پولنگ اسٹیشنز اور 573 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جبکہ پریزائیڈنگ افسروں سمیت عملے کے تربیتی پروگرام کا آغاز 6 ستمبر سے شروع ہوگا۔محمد شاہد نے بتایا کہ این اے 120میں 10 امیدواروں نے کاغذات واپس لیے

جن میں پیپلز پارٹی کے عزیز الرحمن چن اور زبیر کاردار اور پی ٹی آئی کی عندلیب عباس اور جاسم شریف شامل ہیں۔خیال رہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد نواز شریف کامیاب ہو کر وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے، جنہیں سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 28 جولائی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔جس کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 لاہور میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…