بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق رکن قومی اسمبلی نوجوان لڑکی سے زبردستی شادی پر گرفتار

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی فیض ٹًمن نوجوان لڑکی سے مبینہ طور پر جائیداد ہتھیانے کی خاطر زبردستی شادی کرنے اور حبس بیجا میں رکھنے پر گرفتار ۔نجی ٹی وی کے مطابق فیض ٹمن کے خلاف عائشہ سرفراز نامی خاتون نے تھانہ روات میں درخواست دی تھی کہ فیض ٹمن نے اس کی بہن ایمان ملک کو بہلا پھسلا کر نشہ آور ادویات پلا کر جائیداد ہتھیانے کی خاطر شادی کر لی اور بعد ازاں اس پر تشدد کیا۔روات پولیس نے فیض ٹمن اور ان کے ساتھیوں کے خلاف

حبس بیجا اور دھمکیوں سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ایس پی صدر افتخار الحق نے سابق رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری طرف فیض ٹمن نے ایس ایچ او روات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او کو درخواست دی تھی کہ کسی دوسرے افسر سے غیر جانبدار تفتیش کرائی جائے جس کے بعد ڈی ایس پی صدر نے کیس کی تفتیش شروع کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…