جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

عدالتی کارروائی کی من گھڑت رپورٹنگ 27ٹی وی چینلز کو بھاری پڑ گئی

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے 27نجی ٹی وی چینلز کو لاہور ہائیکورٹ کے زیرِ سماعت مقدمہ ’آمنہ ملک بنام وفاق پاکستان وغیرہ ‘ میں فاضل عدالت کے مورخہ 24اگست 2017ء کے ایک حکمنامہ کی غلط اور من گھڑت رپورٹنگ کرنے پر ایڈوائس جاری کرتے ہوئے انہیں ایسا کرنے سے باز رہنے کو کہا ہے ۔ مذکورہ حکمنامے کے متعلق چلائی گئی خبریں اور رپورٹس اُس آرڈر سے قطعی مختلف تھیں

جو اتھارٹی کو جمعہ مورخہ 25اگست 2017ء بذریعہ فیکس 10بجکر 55منٹ پر صبح کے وقت موصول ہوا۔ عدالتی کاروائی کی غلط رپورٹنگ کرنے والے نیوز چینلز میں سٹی 42، لاہور نیوز،دُنیا نیوز، دن نیوز، کے ٹی این نیوز، 24نیوز، ڈان نیوز، کیپٹل ٹی وی، نیو نیوز، اے آر وائی نیوز، وقت نیوز، نیوز ون، 7۔نیوز، جیو نیوز، رائل نیوز، روز نیوز، بول نیوز، ایکسپریس نیوز، سماء ٹی وی، بزنس پلس، سچ ٹی وی، پاک نیوز، آج نیوز، جاگ ٹی وی، چینل 5، مشرق ٹی وی اور آواز ٹی وی شامل ہیں ۔ اِس طرح کی بے بنیاد اور غیر مصدقہ خبریں اور رپورٹنگ نہ صرف عدالتی کاروائی کے حوالے سے سنسنی پھیلانے کا باعث بنتی ہیں بلکہ اِن سے فاضل عدالت کی ساکھ کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج نے بھی ٹی وی چینلز کی غلط رپورٹنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ایڈوائس کی ہے کہ اس طرح کی غلط رپورٹنگ سے باز رہیں کیونکہ ایسا کرنے سے وہ اپنے میڈیا ہاؤسز کی ساکھ کوبھی نقصان پہنچانے کا موجب بنتے ہیں ۔ ریگولیٹرنے لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج کے مورخہ 24اگست 2017ء کے حکم کی روشنی میں ٹی وی چینلز کو پیمرا قوانین اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015ء پر عملدرآ مد یقینی بنانے کو کہا ہے نیز پیمرا غلط رپورٹنگ کے معاملے پر پی بی اے کے ساتھ ایک مکالمہ بھی شروع کرنے جارہا ہے تاکہ اس طرح کے غیر پیشہ وارانہ عمل کا ہمیشہ کیلئے تدارک کیا جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…