جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

دھمکیوں پر پاکستان کا منہ توڑ جواب ملتے ہی امریکہ کی عقل ٹھکانے آگئی

datetime 25  اگست‬‮  2017 |

ا سلام آباد /واشنگٹن (این این آئی) پاکستان اور امریکہ نے کلیدی امور میں اپنے اختلافات دور کرنے اور تعلقات بچانے کیلئے بیک چینل رابطے قائم کر لیے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں سابق سفارتکاروں ٗفوجی حکام اور سیکورٹی ماہرین کے گروپ نے واشنگٹن میں اپنا تیسرا آف دی ریکارڈ اجلاس کیا جس میں افغان امن کیلئے پاکستان کی حمایت، امریکہ

کے بھارت سے بڑھتے تعلقات، نئی دہلی کا افغانستان میں کردار اور سی پیک کی شروعات کے بعد اسلام آباد کا بیجنگ کی جانب بڑھتا ہوا جھکائو زیر غور آئے۔اس بات چیت میں شرکت کے بعد امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ طرفین نے درپیش ایشوز پر کھل کر بات کی۔مستقبل میں باہمی تعلقات کیلئے اس کی بنیاد پر حکومت کو عمل درآمد کیلئے سفارشات تیار کی جائیں گی۔ اس غیر رسمی رابطے کو ٹریک ٹو ڈپلو میسی بھی کہا جاسکتا ہے ۔امریکہ میں پاکستان کے موجودہ سفیر اعزاز چوہدری نے ان رابطوں کا خیر مقدم کیا ہے ٗانہوں نے کہا کہ ٹریک ٹو سرکاری سطح پر رابطوں کا متبادل تو نہیں لیکن حکام اس سے استفادہ ضرور کر سکتے ہیں۔ان بیک چینل رابطوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل ( ر) اشفاق ندیم، افغانستان میں سابق سفیر محمد صادق، امریکہ کی طرف سے سابق معاون وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر، سابق سفیر رابن رافیل اور سیکورٹی ماہرین ڈاکٹر ٹریشیا بیکن اور ڈیوڈ اسمتھ شامل تھے۔ولسن سنٹر میں ایشیاء پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین نے کہا کہ آف دی ریکارڈ ماحول میں سابق اعلیٰ حکام کے درمیان باہمی تعاون کا راستہ نکالنے کیلئے تبادلہ خیال ازخود انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں باہمی تعاون کے ممکنہ امور کو سامنے لایا گیا۔رچرڈ باؤچر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ

میں پاکستان کی جانب سے کوششوں کی تعریف اور افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ کیلئے پاکستانی تجویز کی حمایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی علاقائی حدود خصوصاً قبائلی علاقوں میں ریاست کی عمل داری کو قائم کیا تاہم دیرپا امن کیلئے سرحدوں پر مؤثر کنٹرول کی ضرورت رہتی ہے ۔اس بات چیت کا اہتمام دو تھنک ٹینکس ولسن سنٹر واشنگٹن اور اسلام آباد میں

قائم ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ نے مل کر کیا۔اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے جو پورے خطے کیلئے خوش آئند بات ہے لیکن 16 سالہ افغان تنازع سے یہ واضح ہوگیا کہ دیرپا امن صرف جامع سیاسی عمل کے ذریعہ ہی ممکن ہے اس حوالے سے پاکستان، امریکہ اور افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے ۔ ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا کر یہ مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…