اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کی نا اہلی کے باعث پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے جاری 18 مشترکہ منصوبے مسائل کا شکار ہیں جس کے بعد اے بی ڈی نے مذکورہ منصوبوں کو واچ لسٹ پر رکھ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری 18 منصوبے، جو نواز حکومت میں شروع کیے گئے مسائل اور تاخیر کا شکار ہیں۔بینک
نے مذکورہ 18 منصوبوں کو واچ لسٹ پر رکھ لیا ہے۔ منصوبوں میں مسائل کی وجہ حکومت کی نااہلی ہے۔ زیادہ تر منصوبے توانائی سے متعلق ہیں جو کہ نواز لیگ کی ترجیح رہا ہے۔مجموعی طور پر 3 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے مختلف منصوبے مسائل کا شکار ہیں۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ صرف منصوبوں کی منظوری اور کاغذی کارروائی میں 6 ماہ سے 1 سال کا عرصہ ضائع کردیا جاتا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق منصوبوں کی تکمیل سے متعلق پاکستان کی کارکردگی مسلسل گر رہی ہے۔ منصوبوں میں تاخیر حکومتی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔