لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی حالات کے پیش نظر پر عید کے موقع پر پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں نوٹیفکیشن جاری۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے کہاہے کہ عید الاضحی پر سیکورٹی انتظامات بالخصوص نماز عید کی سیکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے اور اس بات کا بطور خاص خیال رکھا جائے کہ صوبے میں نماز عید کے تمام بڑے اجتماعات کے مقامات پر پارکنگ کا
خصوصی انتظام کیا جائے۔جہاں مستعد پولیس اہلکاراور رضاکار ڈیوٹی پر مامور کئے جائیں ۔ انہوں نے عید کے موقع پر ممکنہ ہنگامی حالات کے پیش نظر پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں اور 24گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں آئی جی پنجاب کی طرف سے تمام ضلعی افسران کو حکم نامہ بھجوا دیا گیا ہے ۔جاری مراسلہ میں مزید کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرینس ہونی چاہئے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے ۔