جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے نے کس جماعت میں شمولیت اختیار کر لی؟

datetime 24  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے بیٹے اسد جونیجو کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات، ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ میاں نواز شریف نے اسد جونیجو کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کو خوش آئیند قرار دیا۔ انہوں نے محمد خان جونیجو مرحوم کی سیاسی خدمات کو بھی سراہا۔تفصیلات کے مطابق اسد خان جونیجو نے نواز شریف سے رائے ونڈ میں ملاقات کی، گورنرسندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، سینیٹر پرویز رشید

اور سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا محمد خان جونیجو مرحوم کی سیاسی خدمات قابل ستائش ہیں، مسلم لیگ ن 2018 کے انتخابات میں صوبہ سندھ میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سندھ کے عوام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ جب بھی سندھ گیا وہاں کی عوام نے بہت پیار اور احترام دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ سندھ پاکستان کی دیگر اکائیوں کی طرح انہیں بہت عزیز ہے۔ سندھ صوفیوں اور قلندروں کی سر زمین ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…