اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میاں بیوی کے قتل کی اندھی وارداتوں کا معمہ حل، سی آئی اے ماڈل ٹائون پولیس نے قاتل ڈھونڈ نکالا، دل دہلا دینے والے انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق جوہرٹائون میں میاں بیوی کی پراسرار گمشدگی کا سراغ لگاتے ہوئے سی آئی اے پولیس ماڈل ٹائون نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے میاں بیوی کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے ہولناک انکشافات کئے ہیں۔
آئی اے پولیس ماڈل ٹاؤن کے مطابق جلو پنڈ کی رہائشی 35سالہ خاتون سائرہ بیوٹی پارلر چلاتی اور اور بطور فیزیو تھراپسٹ خدمات سر انجام دیتی تھی۔ سائرہ نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے لی تھی اور اس کے پہلے خاوند سے 4 بیٹے ہیں۔طلاق کے بعد سائرہ روزگار کیلئے دبئی چلئی گئی جہاں اس کی کراچی کے رہائشی عمران سے دوستی ہوئی اور کچھ عرصے بعد دونوں نے نکاح کر لیا۔ عمران سائرہ کو لیکر پاکستان آگیا اور جوہر ٹائون کے علاقے میں کرائے پر گھر لے کر رہنے لگا۔ سائرہ نے اس دوران ایک رکشہ ڈرائیور اسد سے تعلقات استوار کر لئے تھے ، یکم جولائی کی رات عمران اور سائرہ اپنے گھر میں شراب نوشی کر رہے تھے ، سائرہ نے عمران کو زیادہ پینے پر مجبور کرتے ہوئے نشے میں مدہوش کر دیا اور اسی دوران رکشہ ڈرائیور اسد کو بلوایا اور اپنے دوسرے خاودن عمران کو نشہ کی حالت میں گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش کو چادر میں لپیٹ کر ٹاؤن شپ کے علاقے چاندنی چوک کے قریب گندے نالے میں پھینک دیا ۔عمران کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کے بھائی عدنان نے تھانہ جوہر ٹائون میں اپنے بھائی کے اغوا کی درخواست دی ۔بعد ازاں 7جولائی کو عمران کے اغوا کا مقدمہ اس کے بھائی عدنان کی مدعیت میں سائرہ کے خلاف درج کرلیاگیا تو سائرہ بھی اچانک لاپتہ ہو گئی۔
جوہر ٹاؤن پولیس دونوں میاں بیوی کی پراسرار گمشدگی کے اصل محرکات سامنے لانے میں ناکام رہی۔ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس کے انسپکٹر مبین بٹ نے شک کی بناء پر ملزم اسد رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو ملزم تفتیش کے دوران ہولناک انکشافات کرتے ہوئے تمام کہانی سامنے لے آیا۔ملزم نے دوران تفتیش عمران اور سائرہ کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔
اس نے بتایا کہ سائرہ نے اسے بھی قتل کرنا چاہتی تھی اور قتل کی رات اپنے گھر بلوا کر شراب پلا ئی اور اسے بھی قتل کرنے کی کوشش کی مگر اس نے سائرہ کو قتل کرکے لاش کو اسی چادر میں لپیٹ کر کوٹ لکھپت کے علاقے گجر کالونی دیہاتاں پنڈ کے قریب گندے نالے میں پھینک دیا۔ سی آئی اے پولیس ماڈل ٹاؤن نے خاتون سائرہ کی مسخ شدہ لاش کو گندے نالے سے نکال
کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ سائرہ کے گھر والوں کو اطلاع کر دی گئی ہے مزید کارروائی ان کے آنے پر کی جائے گی جبکہ تاحال مقتول مغوی عمران کی لاش پولیس کا نہ مل سکی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمران کی لاش کی تلاش جاری ہے جلد ہی لاش کو تلاش کرلیا جائے گا ۔ڈی ایس پی ملک داؤد کا کہنا ہے کہ
مقتولہ سائرہ فیزیو تھراپسٹ اور بیوٹی پارلر کا کام کرتی تھی ملزم اسد کو اپنا منہ بولا بھائی کہتی تھی مگر ملزم اسد اس کا آشنا ہے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔