جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بازی لے گئے جو کہاوہ کر دکھایا، میٹرو ٹرین چین سے پاکستان روانہ

datetime 23  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب کے مشیر اور سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے تیار کر دہ بوگیاں بحری جہازکے ذریعے چین سے پاکستان روانہ کر دی گئی ہیں جو15ستمبر تک کراچی اور اگلے ماہ کے آخر تک لاہور پہنچیں گی ، ڈیرہ گجراں میں زیر تعمیر ڈپو اور رائے ونڈ روڈ پر بنائے جانے والے سٹیبلنگ یارڈ میں بوگیوں کی پارکنگ کے لئے تمام انتظامات ماہ رواں کے

آخر تک مکمل کر لئے جائیں،موضع کوٹلی گھاسی اور باگڑیاں سیدیاں میں 45کنال اراضی ایکوائرکی جارہی ہے جہاں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے اور زیر زمین پانی کی سطح بہتر بنانے کے لئے پانی کا تالاب بنایاجائے گا ، یہ جگہ ڈیرہ گجراں میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ڈپو کے قریب واقع ہے -وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے – اجلاس میںایم پی اے چودھری شہباز ‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید‘ جنرل منیجرآپریشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سید عزیر شاہ‘ جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے‘ ٹریفک پولیس ‘سول ڈیفنس‘ریسکیو112 اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا 74فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے -ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج و ن کا 86 فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹائون تک پیکیج ٹو کا53.2فیصد ‘پیکیج تھری ڈپوکا 79فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا 75فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔اس کے علاوہ منصوبے کا17فیصد الیکٹریکل و مکینکل ورکس بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ میٹرو ٹرین

کے 20بالائے زمین سٹیشنوں کی عمارتیں تعمیر کر کے وہاں الیکٹریکل و مکینیکل کام تیزی سے جاری ہے ۔ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون میںدستیاب جگہوں پر منصوبے کاتعمیراتی کام تقریبا ً مکمل ہے جبکہ جی پی او کے قریب زیر زمین سنٹرل سٹیشن اور چنددیگر مقامات پر کام حکم امتناعی ختم ہونے کے بعد کیا جائے گا ۔ خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہر میں صفائی اور شہریوں کی سہولت

کو ترجیح دی جائے‘ یوٹیلیٹی سروسز سے متعلقہ محکمہ جامع ایکشن پلان بنا کر اس پر عمل در آمد یقینی بنائیں ۔ شہر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لئے غیر قانونی منڈیاں ختم کی جائیں اوران بیوپاریوں کو اس مقصد کے لئے مختص جگہوں پر منتقل کیاجائے ۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…